کولکاتہ،8مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سینئر بی جے پی لیڈر اور مغربی بنگال کی الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کے انچارج مکل رائے نے کہا ہے کہ ریاست کی 42 سیٹوں میں سے 32 پر چونکانے والے نتائج آ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کو اقتدار مخالف نہیں، بلکہ ممتا مخالف جذبات کی وجہ سے ہار کا منہ دیکھنا پڑے گا۔بات چیت میں مکل رائے نے کہا کہ 2019 کے عام انتخابات میں مغربی بنگال میں بی جے پی اور ٹی ایم سی کے درمیان براہ راست مقابلہ گا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو کانگریس اور لیفٹ پارٹیوں کے حصے کا ووٹ بھی ملے گا اور قریب 12 ووٹ کا فائدہ ہوگا۔رائے نے کہاکہ ریاست کے وہ تمام لوگ، جو ممتا بنرجی کو ناپسند کرتے ہیں، وہ بی جے پی کو ووٹ کریں گے،کم از کم 32 سیٹوں پر مشکل ٹکر دیکھنے کو ملے گی،لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اور اس کا یہی صحیح وقت ہے۔ترنمول کانگریس کو لوک سبھا انتخابات میں زبردست جھٹکا لگنے جا رہا ہے اور ان کی نشستوں کی تعداد 25 سے نیچے جا سکتی ہیں۔
ایک وقت ممتا بنرجی کا دایاں ہاتھ کہے جانے والے مکل رائے نے کہاکہ اس بار کے انتخابات میں بی جے پی اور ٹی ایم سی کے درمیان براہ راست مورچہ ہو گا اور باقی تمام پارٹیاں ریس سے باہر رہیں گی،ہمیں ایسا لگتا ہے کہ کانگریس اور سی پی ایم کو ملنے والے ووٹ کا 12 فیصد حصہ بھی بی جے پی کو ہی ملے گا۔